نوشہرہ میں پی ٹی آئی مظاہرہ بدنظمی کا شکار، کارکنان قیادت سے الجھ پڑے

نوشہرہ(فضل نبی) خیرآباد کے مقام پر ہونے والاپاکستان تحریک انصاف کا احتجاجی مظاہرہ بدنظمی کا شکار ہو گیا، مظاہرے کے دوران کارکنان اور پارٹی قائدین آپس میں الجھ پڑے۔

مظاہرین نے قیادت سے اسلام آباد کی جانب مارچ کا مطالبہ کیا۔

کارکنان کا کہنا تھا کہ ہم تقاریر سننے نہیں، عملی اقدام کے لیے نکلے ہیں۔

کارکنان کی جانب سے بار بار سڑکوں پر بلا کر واپس بھیجنے پر بھی ناراضی کا اظہار کیا گیا۔

 اسٹیج پر موجود پارٹی قائدین اور ایم پی ایز بغیر تقریر کیے اسٹیج سے نیچے اتر گئے جس کے بعد مشتعل کارکنان پنڈال چھوڑ کر جی ٹی روڈ پر بیٹھ گئے اور سڑک کو بلاک کر دیا۔

پارٹی قائدین کے اصرار کے باوجود مظاہرین روڈ کھولنے پر آمادہ نہیں۔

Scroll to Top