لاہور: پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ جیولن تھرو ایتھلیٹ ارشد ندیم فٹنس مسائل کے باعث آئندہ ہونے والی ڈائمنڈ لیگ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔
معالجین نے انہیں مکمل صحتیابی تک کسی بھی ایونٹ سے دور رہنے کی ہدایت دی ہے۔
ارشد ندیم اس وقت انگلینڈ کے شہر کیمبرج میں بحالی (ریہیب) کے عمل سے گزر رہے ہیں، جہاں ان کی فزیو تھراپی اور فٹنس ٹریننگ جاری ہے۔ ان کی سرجری معروف اسپورٹس سرجن ڈاکٹر علی شیر باجوہ نے کی تھی، اور بحالی کا عمل بھی انہی کی نگرانی میں ہو رہا ہے۔
ارشد نے حالیہ دنوں اپنی ٹانگ پر دباؤ ڈالنے (ویٹ بیئرنگ) کا عمل شروع کر دیا ہے جسے ماہرین نے بحالی کے سفر میں ایک مثبت سنگِ میل قرار دیا ہے۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان کی موجودہ انجری نہ صرف نئی ہے بلکہ کافی پیچیدہ نوعیت کی بھی ہے۔فی الوقت ارشد ندیم کی عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت بھی غیر یقینی ہے جس کا انحصار مکمل بحالی اور فٹنس معیار پر ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں : افغان شہریوں کی وطن واپسی، وزارت داخلہ نے نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا
حتمی فیصلہ ان کی میڈیکل ٹیم کی جانب سے مکمل جائزے کے بعد کیا جائے گا۔





