کابل: افغانستان کی عبوری حکومت نے حج 2025 کے انتظامات کے بعد بچ جانے والی رقم حاجیوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
افغانستان کی وزارتِ حج و اوقاف کے وزیر شیخ نور محمد ثاقب نے کابل میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ رواں سال حج کے لیے 8 ارب 27 کروڑ 80 لاکھ افغانی کا بجٹ مختص کیا گیا تھا تاہم مختلف اخراجات کی ادائیگی کے بعد 11 ملین افغانی سے زائد رقم بچ گئی۔
وزیر کے مطابق یہ رقم قومی خزانے میں جمع کرانے کے بجائے حاجیوں کو واپس کی جائے گی تاکہ انصاف کا تقاضا پورا ہو سکے۔ اس اقدام کے تحت 2 لاکھ 80 ہزار افغان حاجیوں میں فی کس 3,936 افغانی تقسیم کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : نوشہرہ میں پی ٹی آئی مظاہرہ بدنظمی کا شکار، کارکنان قیادت سے الجھ پڑے
انہوں نے مزید کہا کہ ایسا فیصلہ افغانستان کی تاریخ میں پہلی بار کیا جا رہا ہے جو سرکاری سطح پر مالی شفافیت اور عوام دوستی کی مثال ہے۔





