نوشہرہ(فضل نبی) نوشہرہ میں ادنیٰ معدنیات کے 18 بلاکس کی نیلامی کے دوران 16 کروڑ روپے کے جعلی کال ڈیپازٹ جمع کرانے کا انکشاف ہوا ہے۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر معدنیات عرفان اللہ کی رپورٹ پر نوشہرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ٹھیکیداروں طاہر علی سکنہ کوہاٹ اور محمد طارق سکنہ پشاور کے خلاف مقدمہ درج خرکے ظاہر علی کوگرفتار کر لیا ہے۔
محکمہ معدنیات کے اسٹنٹ ڈائریکٹر عرفان اللہ کےمطابق ملزمان نے نیلامی میں حصہ لینے کے لیے جعلی بینک دستاویزات جمع کرائی تھیں۔
جب جمع شدہ کال ڈیپازٹ کی ایم سی بی بینک لاہور برانچ سے ویری فکیشن کی گئی تو بینک منیجر نے ان کی تصدیق سے انکار کرتے ہوئے لاعلمی کا اظہار کیا۔
پولیس نے دونوں افراد کے خلاف پی آر سی 419، 420، 468 سمیت دیگر جعلسازی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہےجبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : باجوڑ میں کرفیو میں مزید 24 گھنٹوں کی توسیع، اہم سڑکیں اور تجارتی مراکز بند رہیں گے
محکمہ معدنیات کے ذرائع کے مطابق نیلامی کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے اس عمل میں سخت نگرانی کی جا رہی تھی، جس کے باعث جعلسازی کا بروقت انکشاف ہوا۔





