ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر رد و بدل کا امکان ہے جس کا اطلاق 16 اگست سے متوقع ہے۔
پیٹرولیم انڈسٹری کی جانب سے ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 75 پیسے تک کمی کی سفارش کی گئی ہے۔
سفارشات کے مطابق ڈیزل کی موجودہ قیمت 285 روپے 83 پیسے فی لیٹر سے کم ہو کر 274 روپے 8 پیسے ہونے کا امکان ہے، پیٹرول کی قیمت میں معمولی اضافے کی تجویز بھی دی گئی ہے، جس کے بعد فی لیٹر قیمت 264.61 روپے سے بڑھ کر 265.93 روپے ہو سکتی ہے۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 25 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے، جس کے بعد یہ 185.46 روپے سے کم ہو کر 179.21 روپے فی لیٹر ہو سکتا ہے۔
اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی 7 روپے 11 پیسے تک کمی متوقع ہے، جس سے اس کی نئی ممکنہ قیمت 170.36 روپے سے گھٹ کر 163.25 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔
ان سفارشات کو مدنظر رکھتے ہوئے اوگرا نے قیمتوں میں ممکنہ تبدیلی سے متعلق سمری تیار کر کے وفاقی حکومت کو ارسال کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کلاؤڈ برسٹ(بادل پھٹنا) کیا ہوتا ہے؟کیا اس کی پیشگوئی کرنا ممکن ہے؟
وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا باضابطہ اعلان وزارت خزانہ کی جانب سے کیا جائے گا۔
نئی قیمتوں کا اطلاق 16 اگست 2025 سے ہو گا۔