اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اگست کے مہینے کے لیے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی قیمتوں میں 1.46 فیصد تک اضافہ کر دیا ہے۔
اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق، سوئی سدرن گیس کمپنی کے صارفین کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 0.15 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 10.73 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی تبدیلی متوقع،اوگرا نےسمری حکومت کو ارسال کر دی
دوسری جانب، سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز کے نظام پر بھی قیمت میں 0.14 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کا اضافہ ہوا ہے اور نئی قیمت 11.73 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔





