بھارت کو ایک اور بڑا دھچکا، امریکا نے تجارتی مذاکرات منسوخ کر دیے

بھارت کو ایک اور بڑا دھچکا، امریکا نے تجارتی مذاکرات منسوخ کر دیے

بھارت اور امریکا کے درمیان اگست میں ہونے والے اہم تجارتی مذاکرات اچانک منسوخ کر دیے گئے ہیں جس سے دونوں ممالک کے معاشی روابط میں وقتی رکاوٹ آ گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی تجارتی وفد کا 25 سے 29 اگست تک کا مجوزہ دورہ بھارت اب نہیں ہو گا۔

یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی پالیسیوں اور دوطرفہ سرمایہ کاری کے مواقع پر بات چیت متوقع تھی، تجارتی ذرائع کے مطابق، امریکا اور بھارت کے درمیان ٹیرف تنازعہ شدت اختیار کر گیا ہے جس کے باعث مذاکراتی عمل متاثر ہوا ہے۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس منسوخی کے پیچھے امریکا کی جانب سے بھارت پر پہلے سے عائد 25 فیصد درآمدی ٹیرف کے علاوہ، روس سے تیل کی خریداری پر مزید 25 فیصد ٹیرف کے نفاذ کا امکان بھی شامل ہے، اس طرح مجموعی طور پر بھارت کو 50 فیصد امریکی ٹیرف کا سامنا ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ نے بھارت پر مذید 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر واشنگٹن اور ماسکو کے درمیان جاری کشیدگی کم نہ ہوئی تو امریکا بھارت پر مزید اقتصادی دباؤ ڈال سکتا ہے، اس پیش رفت نے بھارتی حکومت کے لیے نئی سفارتی اور تجارتی مشکلات کھڑی کر دی ہیں۔

Scroll to Top