ٹرمپ نے بھارت پر مذید 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا

امریکی صدر ٹرمپ نے بھارت پر مزید 25 فیصد درآمدی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا۔حالیہ اقدام کے بعد بھارت پر مجموعی امریکی ٹیرف کی شرح 50 فیصد تک جا پہنچی ہے۔

بھارتی میڈیا نے اس پیش رفت کو بھارت کی برآمدی معیشت کے لیے بڑا دھچکا قرار دیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیا ٹیرف خاص طور پر اسٹیل، ٹیکسٹائل، اور الیکٹرانکس مصنوعات کو متاثر کرے گا جن کی برآمد بھارت کی معیشت کا اہم جزو ہے۔

بھارتی تجارتی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی توازن مزید بگڑ سکتا ہے۔

بھارتی سیاست میں بھی اس معاملے پر ردعمل دیکھنے میں آیا۔

اپوزیشن رہنما راہول گاندھی نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی امریکی صدر ٹرمپ کو جواب دینے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی عالمی سطح پر ساکھ متاثر ہو رہی ہے اور حکومت کو اس سلسلے میں مؤثر سفارتی حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔

Scroll to Top