ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 24 اگست کو اسلام آباد میں طلب

ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 24اگست کو اسلام آباد میں طلب کرلیاگیا ۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس کی صدارت چیئرمین مولانا عبدالخیر آزاد کرینگے ، اجلاس میں علما ئ کرام وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ، محکمہ موسمیات اور سپار کو نمائندے شریک ہونگے ۔

مرکزی کمیٹی کے اجلاس کیساتھ ساتھ زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی منعقد کئے جائیں گے ، جہاں سے وصول ہونیوالی شہادتوں کی بنیاد پر چاند کا اعلان کیاجائیگا ۔

دوسری جانب موسمیات نے 24اگست کو ربیع الاول کا چاند نظر آنے کی پیشگوئی کی ہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق ربیع الاول 1447ہجری کا آغاز 25اگست کو متوقع ہے ۔

Scroll to Top