جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں عمر ایوب، شبلی فراز اور کنول شوزب کے وارنٹ گرفتاری جاری

جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں عمر ایوب، شبلی فراز اور کنول شوزب کے وارنٹ گرفتاری جاری

انسداد دہشتگردی عدالت نے جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں عمر ایوب، شبلی فراز اور کنول شوزب کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ عدالت نے غیر حاضری پر دیگر اہم شخصیات سمیت مجموعی طور پر 14 ملزمان کے وارنٹ جاری کیے۔

جج انسداد دہشت گردی عدالت، امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کے دوران تمام ملزمان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں مسترد کر دیں۔ وارنٹ گرفتاری جاری ہونے والوں میں زرتاج گل، راشد شفیق، رائے مرتضیٰ، بلال اعجاز اور احمد چٹھہ بھی شامل ہیں۔

پراسیکیوشن نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ تمام ملزمان قانون سے مفرور اور سزایافتہ ہیں، جنہوں نے اب تک خود کو عدالت کے سامنے سرنڈر نہیں کیا۔ لہٰذا، حاضری سے استثنیٰ کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ عدالت نے پراسیکیوشن کا مؤقف تسلیم کرتے ہوئے تمام درخواستیں خارج کر دیں۔

کیس کی مزید سماعت 3 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

Scroll to Top