فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات میں علاقائی سلامتی، دہشت گردی کے خلاف تعاون اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے ہر موسم کی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل اور چینی وزیر خارجہ کی ملاقات میں علاقائی اور بین الاقوامی فورمز پر تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سیلاب سے جانی نقصان پر چین کا اظہار افسوس، چینی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے تعزیت
چینی وزیر خارجہ نے پاکستان کی خودمختاری اور ترقی کے لیے چین کی غیر متزلزل حمایت کا یقین دلایا جس پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے چین کے مستقل تعاون کا شکریہ ادا کیا۔





