گلگت میں غذر کے علاقے گوپس کے مقام تلی داس پر ایک بار پھر گلیشئیر پھٹنے سے شدید سیلابی تباہ کاریاں ہوئی ہیں۔
ترجمان صوبائی حکومت فیض اللہ فراق کے مطابق سیلاب کے باعث متعدد دیہات زیر آب آ گئے ہیں اور دریا کا بہاؤ رک جانے سے مزید نقصانات کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ سیلاب سے لوگوں کو شدید مالی نقصان پہنچا ہے تاہم جانوں کے محفوظ ہونے کی اطلاع دی گئی ہے۔
پانی کی سطح اس حد تک بڑھ گئی ہے کہ اس نے جھیل کی صورت اختیار کر لی ہے جس کی وجہ سے متصل دیہات بھی زیر آب آنے کے خطرے میں ہیں۔
وزیر اعلیٰ خود اس صورتحال کا مسلسل مانیٹرنگ کر رہے ہیں تاکہ فوری اقدامات کیے جا سکیں اور مزید نقصان سے بچا جا سکے۔
متاثرہ علاقوں میں انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے اہلکار موقع پر موجود ہیں اور امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فضائیہ کا گلگت میں بڑے پیمانے پر ریلیف آپریشن، خوراک اور ادویات پہنچا دی گئیں
ترجمان کے مطابق گلیشئیر پھٹنے کے باعث پھنسے ہوئے 50 سے زائد افراد کو ریسکیو کر لیا گیا ہے اور بچاؤ کے مزید کام جاری ہیں





