سیلاب سے جانی نقصان پر چین کا اظہار افسوس، چینی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے تعزیت

اسلام آباد/بیجنگ: چین نے پاکستان میں حالیہ سیلابی تباہی، جانی و مالی نقصان اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چین سیلاب سے جاں بحق افراد کے اہل خانہ اور زخمیوں سے دلی ہمدردی رکھتا ہے اور امید ظاہر کرتا ہے کہ پاکستانی عوام اس قدرتی آفت پر جلد قابو پا لیں گے اور بحالی کی جانب کامیابی سے بڑھیں گے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے اپنے پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار سے باضابطہ تعزیت بھی کی ہے۔

ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان میں موجود چینی سفارت خانہ وہاں مقیم چینی شہریوں کی خیریت سے متعلق مسلسل رابطے میں ہے۔ تاحال کسی چینی شہری کے زخمی یا ہلاک ہونے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : ملک اچھا چل رہا ہے، 27 ویں ترمیم کی کوئی ضرورت نہیں، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

واضح رہے کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق 26 جون سے اب تک ملک بھر میں شدید بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی صورتحال کے باعث 657 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، جب کہ سیکڑوں زخمی اور ہزاروں بے گھر ہوئے ہیں۔

Scroll to Top