سابق کرکٹر یونس خان کی ایمل ولی خان سے اہم ملاقات، پس پردہ وجہ سامنے آگئی

سابق کرکٹر یونس خان کی ایمل ولی خان سے اہم ملاقات، پس پردہ وجہ سامنے آگئی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور 2009 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فاتح رہنما یونس خان نے ولی باغ چارسدہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور سینیٹر ایمل ولی خان سے اہم ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق یونس خان نے ملاقات کے دوران اے این پی کے رہبر تحریک اسفندیار ولی خان کی خیریت دریافت کی اور ان کی صحت و سلامتی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس میں ملکی حالات، نوجوانوں کی فلاح، کھیلوں کے فروغ اور دیگر سماجی امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

یونس خان کا دورہ ولی باغ اس بات کا عکاس ہے کہ وہ کھیل کے میدان سے ہٹ کر بھی سماجی اور قومی معاملات میں دلچسپی رکھتے ہیں اور قومی سطح کی شخصیات سے رابطے میں ہیں۔

ملاقات کے اختتام پر دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کے کردار کو سراہا اور مستقبل میں نوجوانوں کے لیے مشترکہ اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

Scroll to Top