اسسٹنٹ کمشنر پتوکی ڈیوٹی کے دوران فرض کی راہ میں جان قربان کر گئے

اسسٹنٹ کمشنر پتوکی ڈیوٹی کے دوران فرض کی راہ میں جان قربان کر گئے

اسسٹنٹ کمشنر پتوکی فرقان احمد سیلاب متاثرہ علاقوں میں فرائض کی انجام دہی کے دوران دماغ کی شریان پھٹنے سے انتقال کر گئے۔

اسسٹنٹ کمشنر فرقان احمد گزشتہ چند روز سے شدید متاثرہ علاقوں میں ریلیف سرگرمیوں میں مصروف تھے اور ہیڈ بلوکی کے ریسٹ ہاؤس میں قیام پذیر تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر فرقان احمد اچانک طبیعت خراب ہونے پر گر پڑے، فوری طبی امداد کی کوششیں کی گئیں لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق فرقان احمد دریائے راوی کے قریب ہیڈ بلوکی کے سیلاب زدہ علاقے کے دورے پر تھے کہ اسی دوران دل کا دورہ پڑنے سے ان کی وفات واقع ہوئی۔

اسسٹنٹ کمشنر پتوکی محمد فرقان خان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے، جس کے بعد ان کی میت آبائی علاقہ لکی مروت کی طرف روانہ کر دی گئی ہے، انہیں ان کے آبائی علاقے لکی مروت میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔

پنجاب میں حالیہ دنوں دریاؤں راوی، چناب اور ستلج میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہونے کے باعث کئی علاقے زیرِ آب آ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ترکی کی خاتونِ اول نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے عالمی امداد کی اپیل کردی

ایسی صورتحال میں ضلعی انتظامیہ، بشمول کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز، متاثرہ علاقوں میں موجود ہیں اور ریلیف و ریسکیو کے عمل کی نگرانی کر رہے ہیں۔

Scroll to Top