پشاور: اپر کوہستان سکینڈل میں گرفتار 4 ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

پشاور : احتساب عدالت کے جج علی گوہر نے اپر کوہستان سکینڈل کے چار ملزمان کو نیب کے حوالے کرتے ہوئے ان کا جسمانی ریمانڈ مزید چار روز کے لیے بڑھا دیا ہے۔

ملزمان میں گل رحمان اور مشرف شاہ بینک کے کیشئر تھے جبکہ شفیق علی ایک نجی تعمیراتی کمپنی کا مالک ہے اور عالمزیب جنرل آفس میں سینئر آڈیٹر کے عہدے پر فائز ہے۔

تفتیشی افسر کے مطابق ملزمان نے ملی بھگت سے مختلف تعمیراتی کمپنیوں کو جعلی چیکس جاری کیے اور بغیر تصدیق کے بھاری مالی ٹرانزیکشنز کیں۔

شفیق علی نے ٹرانزیکشن کے لیے اکاؤنٹ کھولا اور اس میں بھی ملی بھگت سے فراڈ کیا گیا۔ عالمزیب نے اکاؤنٹس بنانے اور ٹرانزیکشنز میں دیگر ملزمان کی سہولت کاری کی۔

یہ بھی پڑھیں : ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، 2 میجر سمیت 5 اہلکار شہید،آئی ایس پی آر

تفتیشی افسر نے عدالت سے مزید تفتیش کی درخواست کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے چاروں ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کر دی ہے۔ ابھی تک ملزمان سے مکمل تفتیش نہیں ہو سکی ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔

Scroll to Top