ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے، جس کے باعث آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز فی تولہ سونا 3,300 روپے مہنگا ہو کر 370,700 روپے تک پہنچ گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق دس گرام سونے کی قیمت بھی 2,829 روپے بڑھ کر 317,815 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے جہاں فی اونس سونا 33 ڈالر بڑھ کر 3,480 ڈالر ہو گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پشاور: اپر کوہستان سکینڈل میں گرفتار 4 ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 7,600 روپے اور دس گرام کی قیمت میں 6,515 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، جبکہ عالمی مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران فی اونس قیمت میں 76 ڈالر اضافہ ہوا ہے۔





