خیبرپختونخواکےڈیجیٹل میڈیا، وی لاگرز اور انفلوئنسرز کےلئے بڑی خوشخبری

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے ڈیجیٹل میڈیا، سوشل میڈیا انفلوئنسرز، وی لاگرز اور دیگر آن لائن پلیٹ فارمز کو بھی میڈیا لسٹ کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے متعلقہ قانون میں ترمیم کے لیے صوبائی اسمبلی میں باقاعدہ بل پیش کر دیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم نے “خیبرپختونخوا پریس، نیوز پیپر، نیوز ایجنسیز اور بکس رجسٹریشن ترمیمی بل” ایوان میں پیش کیا، جس کا مقصد جدید میڈیا رجحانات کو قانونی دائرہ کار میں لانا ہے۔

ترمیمی بل میں تجویز دی گئی ہے کہ اب ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے لیے اشتہارات تیار کرنے والی ایجنسیوں کو بھی رجسٹر کیا جائے گا، تاکہ ان کی سرگرمیوں کو ضابطے میں لایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں : تاریخ میں اتنی تیزی سے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے کام نہیں ہوا جتنا ہم نے کیا،علی امین گنڈا پور

علاوہ ازیں، بل میں اس بات کو بھی شامل کیا گیا ہے کہ صرف وہی کیبل آپریٹرز کیبل سروس چلانے کے مجاز ہوں گے جنہیں پیمرا سے باقاعدہ لائسنس حاصل ہوگا۔

Scroll to Top