سوات: مینگورہ خوڑ میں پانی کی سطح بڑھ گئی، دکانیں خالی کروا دی گئیں

شہزاد نوید
سوات: مینگورہ شہر سمیت سوات کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

مینگورہ خوڑ اور برساتی نالوں میں پانی کے بہاو میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جس کے باعث انتظامیہ نے ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔

انتظامی حکام کا کہنا ہے کہ پانی کے بہاو میں مزید اضافہ کا خدشہ ہے، جس کی وجہ سے عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سیلاب کی صورت حال کے پیش نظر سیلاب سے متاثرہ چینہ بازار میں رہائشیوں اور دکانداروں نے اپنی دکانیں خالی کر دی ہیں تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے محفوظ رہ سکیں۔

یہ بھی پڑھیں : بونیر پیربابا میں پھر سیلاب کا خدشہ، ہائی الرٹ جاری

سوات کے مختلف علاقوں میں انتظامی اہلکار اور عام شہری بھی تعینات ہیں جو صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بارش اور سیلاب کے دوران حفاظتی تدابیر اختیار کریں اور حکام کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں۔

Scroll to Top