شارجہ: افغانستان کے کپتان راشد خان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کر لیا ہے۔
سہ ملکی سیریز کے تیسرے میچ میں متحدہ عرب امارات کے خلاف راشد خان نے 3 وکٹیں حاصل کر کے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔
راشد خان نے کل 165 وکٹیں لے کر نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی کا ریکارڈ توڑ دیا ہے، جنہوں نے 126 میچز میں 164 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں : سہ ملکی سیریز: افغانستان نے یو اے ای کو 38 رنز سے شکست دے دی
راشد خان نے یہ کارنامہ صرف 98 میچوں میں انجام دیا، جو ان کی شاندار کارکردگی کا مظہر ہے۔
افغان کرکٹ ٹیم اور شائقین نے اس شاندار کارکردگی پر راشد خان کو سراہا اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔





