عاطف خان کیخلاف اینٹی کرپشن کی کارروائی کالعدم ، مالم جبہ سکینڈل اور فضل گارڈن مردان سے متعلق بھیجا گیا نوٹس غیرت قانونی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے ممبر قومی اسمبلی عاطف خان کو اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے جاری نوٹس پر ان کیخلاف کارروائی کالعدم قرار دیدی ، کیس کی سماعت جسٹس محمد نعیم انور اور جسٹس کامران حیات میانخیل پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی ۔
شمائل بٹ ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ مالم جبہ سکینڈل اور فضل گارڈن مردان سے متعلق ان کے موکل کو بھیجا گیا نوٹس غیر قانونی ہے ، وکیل درخواست گزار کے مطابق عاطف خان اسی حکومت کا ممبر اسمبلی ہے تاہم اسے نوٹس جاری کرنا سمجھ سے بالاتر ہے ۔
بعداز ا عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر رٹ پٹیشن منظور کرلی اور اینٹی کرپشن کی کارروائی کالعدم قرار دیدی ۔





