خیبرپختونخوا! کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کے ملازمین کی تعلیمی اسناد کی چھان بین کا فیصلہ

خیبرپختونخوا! کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کے ملازمین کی تعلیمی اسناد کی چھان بین کا فیصلہ

خیبرپختونخوا کے محکمہ ثقافت و سیاحت نے کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کے ملازمین کی تعلیمی اسناد کی تصدیق کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ضمن میں اتھارٹی کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ گریڈ 11 اور اس سے بالا تمام افسران و ملازمین کی تصدیق شدہ تعلیمی دستاویزات تین روز کے اندر محکمہ کو ارسال کی جائیں۔

نجی ٹی وی چینل (سما نیوز )کے مطابق محکمہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس اقدام کا مقصد اتھارٹی کے انتظامی ڈھانچے کو شفاف بنانا اور ملازمین کی اہلیت سے متعلق ابہامات کا خاتمہ ہے۔

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ اسناد کی تصدیق سرکاری معمولات کا ایک اہم حصہ ہے، جس سے ادارے کی کارکردگی اور میرٹ پر مبنی نظام کو فروغ دیا جا سکے گا۔

Scroll to Top