فی تولہ سونا 4 لاکھ روپے کی حد چھونے کے قریب

فی تولہ سونا 4 لاکھ روپے کی حد چھونے کے قریب

سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ روپے کی حد کے قریب پہنچ گیا ہے۔

آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2500 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 86 ہزار 500 روپے ہو گئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2144 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد یہ 3 لاکھ 31 ہزار 361 روپے پر پہنچ گئی۔

عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے، بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 27 ڈالر کا اضافہ ہوا جس سے نئی قیمت 3645 ڈالر فی اونس ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ریکو ڈک منصوبہ شراکت داری کے نئے مرحلے میں داخل

ماہرین کے مطابق مقامی سطح پر روپے کی قدر میں اتار چڑھاؤ اور عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے اضافے کے سبب سونے کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔

Scroll to Top