پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی وکلاء کو حفاظتی ضمانت دے دی

پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکلاء رہنما نعیم حیدر پنجوتھا اور فتح اللہ ایڈووکیٹ کو پشاور ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت مل گئی ہے۔ عدالت عالیہ نے واضح کیا ہے کہ متعلقہ مقدمات میں انہیں گرفتار نہیں کیا جائے گا۔

یہ فیصلہ جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس محمد فہیم ولی کی سربراہی میں کیس کی سماعت کے دوران سنایا گیا۔

درخواست گزاروں کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ایف آئی آر اسلام آباد میں درج ہے، اور دونوں وکلاء اسلام آباد میں اپنی وکالت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سیلاب کی صورتحال پر قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی اور گورنر خیبرپختونخوا کے درمیان اہم تبادلہ خیال

جسٹس سید ارشد علی نے استفسار کیا کہ اگر یہ دونوں وکلاء ہیں تو اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیوں نہیں کیا گیا؟ جس پر وکیل نے جواب دیا کہ اسلام آباد میں گرفتاری کے خدشہ کے باعث وہ براہ راست اسلام آباد ہائی کورٹ نہیں جا سکتے۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست گزاروں کو حفاظتی ضمانت دیتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ اپنی قانونی حقوق کے تحفظ کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کریں۔

Scroll to Top