ریاست ہرسال قیمتی جانوں اور املاک کے ضیاع کی متحمل نہیں ہوسکتی، فیلڈ مارشل عاصم منیر

ریاست ہرسال قیمتی جانوں اور املاک کے ضیاع کی متحمل نہیں ہوسکتی، فیلڈ مارشل عاصم منیر

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قصور سیکٹر اور جلال پور پیر والا، ملتان میں قائم فلڈ ریلیف کیمپس کا دورہ کیا اور سیلاب متاثرین سے ملاقات میں ان کی بحالی تک مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، فیلڈ مارشل کا کور کمانڈرز لاہور اور ملتان نے استقبال کیا۔ فیلڈ مارشل نے ریسکیو سرگرمیوں میں مصروف جوانوں کے جذبے اور انتھک محنت کو سراہا، جبکہ متاثرین نے پاک فوج کی بروقت امداد پر دلی شکریہ ادا کیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ ریاست ہر سال قیمتی جانوں اور املاک کے ضیاع کی متحمل نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے زور دیا کہ اچھی طرزِ حکمرانی اور عوامی شراکت پر مبنی ترقی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ آبادی کو بار بار جانی و مالی نقصان سے بچانے کے لیے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کو تیز کیا جائے۔

Scroll to Top