ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:پاک بھارت میچ کے حوالے سے حکومت کا بڑا فیصلہ آگیا

کرکٹ کا جنون عروج پر!پاک بھارت میچ کیلئے مختلف شہروں میں بڑی اسکرینز لگانے کی تیاریاں

ایشیا کپ 2025 کے سب سے بڑے اور روایتی ٹاکرے پاکستان بمقابلہ بھارت— کے لیے عوامی جوش و خروش اپنے عروج پر پہنچ چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میچ سے قبل ہی ملک بھر میں کرکٹ فینز میں بے مثال جوش و خروش دیکھنے کو مل رہا ہے، اور اسی تناظر میں مختلف شہروں میں بڑی اسکرینز لگانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں تاکہ شائقین کرکٹ اجتماعی طور پر اس تاریخی لمحے کو انjoy کر سکیں۔

کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ سمیت کئی شہروں میں معروف تفریحی مقامات، پارکس اور تعلیمی ادارے اس سنسنی خیز مقابلے کی لائیو اسٹریمنگ کے انتظامات کر رہے ہیں۔

خصوصاً کراچی کے ساحلی علاقے کیماڑی میں واقع پورٹ گرینڈ پر بڑی اسکرین نصب کی جا رہی ہے، جہاں فیملیز اور کرکٹ دیوانوں کے لیے خصوصی نشستوں، لذیذ کھانوں اور تفریحی سرگرمیوں کا بھی اہتمام ہوگا۔

دوسری جانب مختلف نجی تعلیمی اداروں نے بھی اپنی کیمپسز میں بڑی اسکرینز کے ذریعے میچ دکھانے کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد طلبہ کو اس یادگار میچ کا حصہ بننے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

ایسے ایونٹس جہاں ایک جانب قومی یکجہتی اور کرکٹ کا جذبہ ابھرتا ہے، وہیں مقامی معیشت اور تفریحی صنعت کو بھی سہارا ملتا ہے۔

ماہرین کے مطابق پاک بھارت میچ ہمیشہ سے صرف ایک کھیل نہیں بلکہ جذبات، تاریخ اور فخر کی نمائندگی کرتا ہے، اور یہی وجہ ہے کہ عوامی دلچسپی ہر سال نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے۔

Scroll to Top