اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز کے دوران اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے، جس سے شدید گرمی اور خشک موسم کے ستائے عوام کو جزوی ریلیف ملنے کی امید ہے۔

تفصیلات کے مطابق، آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ شام یا رات کے وقت چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

کن علاقوں میں بارش ہو سکتی ہے؟
اسلام آباد: چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی
پنجاب: مری، گلیات، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، جہلم میں بارش متوقع
خیبرپختونخوا: کوہستان، سوات، بٹگرام، دیر، ایبٹ آباد میں گرج چمک کا امکا ن
ٓآزاد کشمیر: کچھ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بار ش
بلوچستان: جنوبی علاقوں میں جزوی ابر آلود موسم متوقع
سندھ: زیادہ تر اضلاع میں موسم گرم و خشک رہے گا
گلگت بلتستان: موسم گرم اور خشک رہنے کا امکا

محکمہ موسمیات کے مطابق، سیلاب سے متاثرہ پنجاب کے اضلاع میں بھی آئندہ چند دنوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔

گزشتہ روز ملک بھر میں عمومی طور پر موسم گرم اور خشک رہا، صرف ٹھٹہ اور لسبیلہ میں ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ موسمی حالات کے مطابق احتیاطی تدابیر اختیار کریں، خاص طور پر گرمی سے بچاؤ کے لیے مناسب اقدامات کریں۔

Scroll to Top