وزیراعلیٰ کا نام غلط لکھنے پر وکیل کا چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کو خط، انکوائری کا مطالبہ

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے وکیل نے پشاور ہائیکورٹ میں پاسپورٹ اجرا سے متعلق دائر درخواست کی رسید پر نام کی غلطی پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے چیف جسٹس کو باقاعدہ خط ارسال کر دیا ہے۔

وکیل کی جانب سے بھیجے گئے خط میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ کیس ٹائٹل میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا نام غلط لکھا گیاجس سے ان کے مؤکل کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔

خط میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ درخواست کی رسید رِٹ برانچ سے بعض غیر مجاز افراد نے حاصل کی، جو قواعد کی خلاف ورزی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم کا سیلاب متاثرین کیلئے بڑی سہولت کا اعلان

خط میں چیف جسٹس سے استدعا کی گئی ہے کہ انسٹی ٹیوشن برانچ کے عملے کے خلاف انکوائری قائم کی جائے اور وزیراعلیٰ کا نام غلط اندراج کرنے اور رسید غیر متعلقہ افراد کو جاری کرنے کے معاملے پر ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Scroll to Top