ایشیا کپ: بنگلہ دیش نے سری لنکا کوآسان ہدف دے دیا

ایشیا کپ 2025 کے پانچویں میچ میں بنگلا دیش نے سری لنکا کو جیت کے لیے 140 رنز کا ہدف دیا ہے۔

یہ مقابلہ ابو ظہبی کے شیخ زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔

بنگلا دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنائے۔ ابتدائی بلے باز جلدی پویلین لوٹ گئے تاہم لوئر مڈل آرڈر نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔

شمیم حسین 42 اور جاکر علی 41 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، دونوں کے درمیان اہم شراکت نے ٹیم کو مستحکم اسکور تک پہنچایا۔

سری لنکا کی جانب سے وانندو ہسارنگا نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ دشمانتا چمیرا اور نوان توشارا نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعلیٰ کا نام غلط لکھنے پر وکیل کا چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کو خط، انکوائری کا مطالبہ

خیال رہے کہ سری لنکن ٹیم اس میچ سے ایونٹ کا آغاز کر رہی ہےجبکہ بنگلا دیش پہلے ہی ہانگ کانگ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر گروپ بی میں دوسری پوزیشن حاصل کر چکا ہے۔

Scroll to Top