دبئی ٹاکرا!بھارتی ٹیم مشکلات کا شکار، اہم کھلاڑی پاک بھارت میچ سے باہر؟

دبئی ٹاکرا!بھارتی ٹیم مشکلات کا شکار، اہم کھلاڑی پاک بھارت میچ سے باہر؟

ایشیا کپ 2025 کے سب سے بڑے مقابلے سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے، جہاں ٹیم کے اسٹار اوپنر شبمن گل کی پاکستان کیخلاف آج کے میچ میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔

پریکٹس سیشن کے دوران زخمی
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شبمن گل نیٹ پریکٹس کے دوران زخمی ہو گئے۔ انہیں ہاتھ پر گیند لگی جس کے بعد انہوں نے فوری طور پر پریکٹس سیشن چھوڑ دیا اور فزیو تھراپسٹ کی نگرانی میں چلے گئے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق چوٹ معمولی نہیں لگ رہی اور ان کی فٹنس پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ اگر وہ میچ سے باہر ہوتے ہیں تو یہ بھارت کے لیے انتہائی بڑا نقصان ہو سکتا ہے۔

فارم میں موجود کھلاڑی
شبمن گل حالیہ عرصے میں بھارتی ٹیم کے سب سے مستقل مزاج اور فارم میں موجود بیٹرز میں شمار ہوتے ہیں۔ ایشیا کپ جیسے اہم ٹورنامنٹ میں ان کی عدم موجودگی بھارتی بیٹنگ لائن کے لیے بڑا چیلنج ثابت ہو سکتی ہے۔

فیصلہ میچ سے قبل
ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے ابھی تک کوئی حتمی بیان جاری نہیں کیا گیا، تاہم شبمن گل کی حتمی شرکت کا فیصلہ میچ سے کچھ دیر قبل کیا جائے گا، جب ان کی انجری کا مزید جائزہ لیا جائے گا۔

اہم میچ آج شام دبئی میں
واضح رہے کہ پاک بھارت ٹاکرا آج شام ساڑھے سات بجے دبئی میں کھیلا جائے گا۔ اس میچ کو دنیا بھر میں کروڑوں شائقین کی توجہ حاصل ہے، اور شبمن گل کی ممکنہ غیر موجودگی نے بھارتی شائقین کو بھی تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔

Scroll to Top