بنوں سے افسوسناک خبر، تخریب کاروں نے بی ایچ یو عمارت کو نشانہ بنا دیا

بنوں کی تحصیل میریان کی حدود میں واقع مندیو خاص کے بنیادی مرکز صحت کی عمارت میں دھماکا ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق دھماکے میں نامعلوم افراد کی جانب سے بارودی مواد نصب کیا گیا تھا۔

بارودی مواد پھٹنے سے عمارت کو جزوی نقصان پہنچا ہے، تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور: سرکاری تعلیمی اداروں کی آؤٹ سورسنگ اور نجکاری کے خلاف طلبہ کی احتجاجی ریلی

دھماکے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Scroll to Top