پاکستان اور سعودی معاہدے کے معیشت پر مثبت اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں، سٹاک مارکیٹ نئی بلندیوں پر پہنچ گئی ہے۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک مارکیٹ نے نئے ریکارڈ قائم کرتے ہوئے ملکی تاریخ میں پہلی بار 100 انڈیکس کی سطح کوایک لاکھ 58 ہزار700 پوائنٹس سے تجاوز کر لیا ہے۔
جمعے کے روز کاروبار کے آغاز سے ہی مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی اور انڈیکس میں 754 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے اور اقتصادی بحالی کے امکانات کے باعث مارکیٹ میں سرگرمی میں تیزی آئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹجک دفاعی معاہدہ
حالیہ پاک سعودی معاہدے نے نہ صرف غیر ملکی سرمایہ کاری کے امکانات کو روشن کیا ہے بلکہ ملکی معیشت میں بہتری کی امید بھی پیدا کی ہے۔





