وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے بھائی فیصل امین کا ایمل ولی خان کو ہتکِ عزت کا نوٹس

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے بھائی فیصل امین گنڈاپور نے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان کو ہتکِ عزت کا قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے۔

فیصل امین نے اپنے وکیل کے توسط سے نوٹس میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ ایمل ولی خان نے حالیہ میڈیا گفتگو میں ان پر جھوٹے، بے بنیاد اور سیاسی بدنیتی پر مبنی الزامات لگائے جو نہ صرف ان کی ساکھ بلکہ وزیراعلیٰ اور صوبائی حکومت کو بدنام کرنے کی سازش ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کرکٹ میں بھارت سے شکست پر افسوس، قوم بانی پی ٹی آئی کیساتھ ہے، علی امین گنڈاپور

نوٹس میں ایمل ولی خان سے 14 روز کے اندر غیر مشروط معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا ہے بصورت دیگر اُن کے خلاف ایک ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔

Scroll to Top