خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکوں سے خوف و ہراس پھیل گیا۔

سوات، مالاکنڈ، بٹ خیلہ، لنڈی کوتل، پشاور اور گردونواح میں زمین لرز اٹھی۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہری گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5 تھی، گہرائی 20 کلومیٹر اور مرکز جنوبی افغانستان تھا۔

 متعدد علاقوں میں لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے کھلی جگہوں پر جمع ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے بھائی فیصل امین کا ایمل ولی خان کو ہتکِ عزت کا نوٹس

تاحال زلزلے کی شدت، مرکز اور ممکنہ نقصانات سے متعلق سرکاری اداروں کی جانب سے کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی۔

Scroll to Top