ضلع خیبر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 16 کلو آئس برآمد

پشاور: ضلع خیبر میں جمرود پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 16 کلوگرام آئس برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رائے مظہر اقبال کی قیادت میں ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور سمگلروں کے خلاف خصوصی مہم جاری ہے۔

جمرود پولیس نے علاقہ وزیر ڈھنڈ میں ناکہ بندی کے دوران مشتبہ شخص شیراز ولد وارث کو روکا اور اس کی تلاشی لی، جس کے دوران بوری میں چھپائی گئی 16 کلو آئس برآمد ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : نیو یارک اجلاس: امریکی صدر اور اسلامی ممالک کے سربراہان کا مشترکہ اعلامیہ جاری

پولیس نے موقع پر ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔ گرفتار ملزم پہلے بھی منشیات کے مقدمات میں مطلوب تھا اور ایک منظم منشیات گروہ کا رکن ہے۔ ڈی پی او خیبر نے تمام چیک پوسٹوں پر چیکنگ مزید سخت کرنے کی ہدایت دی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا تاکہ ضلع کو اس لعنت سے پاک کیا جا سکے۔

Scroll to Top