افواج پاکستان نے افغان ٹاپ سر پوسٹ پر قبضہ کر لیا، افغان طالبان اپنی شلواریں چھوڑ کر فرار

افواجِ پاکستان نے افغان ٹاپ سر پوسٹ پر قبضہ کر لیا، افغان طالبان اپنی شلواریں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

افواجِ پاکستان نے افغان سرحد پر واقع ٹاپ سر پوسٹ پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے قبضہ کر لیا۔

 سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران افغان طالبان اپنی شلواریں چھوڑ کر بھاگ نکلے اور متعدد دشمن اہلکاروں کو پسپا ہونا پڑا۔

ذرائع کے مطابق یہ کارروائی افغان طالبان کی بلااشتعال سرحدی دراندازی کے جواب میں کی گئی اور پاک فوج کی بھرپور پیش قدمی اور منصوبہ بندی کا نتیجہ ہے۔

فوجی جوانوں کا حوصلہ بلند اور عزم مضبوط رہا جس کی بدولت دشمن کی چوکی پر قبضہ مؤثر طریقے سے حاصل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری آج سہ پہر 4 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے

پاک فوج کے مطابق یہ آپریشن سرحدی دفاع اور آپریشن “غضب للحق” کا حصہ ہے، جس میں دشمن کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچانے کے دعوے شامل ہیں۔

Scroll to Top