انڈونیشیا : پاکستان کی کم عمر تائیکوانڈو کھلاڑی عائشہ ایاز نے انڈونیشیا میں منعقدہ بین الاقوامی ایونٹ میں ایک گولڈ اور ایک سلور میڈل جیت کر ملک کا نام روشن کر دیا۔
عائشہ ایاز نے اپنی شاندار کارکردگی سے مختلف کیٹیگریز میں نمایاں مقام حاصل کیا اور اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔
ان کی کامیابی پر ملک بھر سے عوام، اساتذہ اور کھیلوں کی شخصیات نے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں عائشہ نے کہا کہ یہ کامیابی اللہ کے فضل، محنت اور تمام حمایتیوں کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ جلد وطن واپس آکر اپنی خوشی قوم کے ساتھ منانا چاہتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : پشاور: کوہستان مالیاتی اسکینڈل کے ملزم کی پلی بارگین درخواست ڈی جی نیب کو ارسال
کھیلوں کے ماہرین کا کہنا ہے کہ عائشہ کی کامیابی نہ صرف پاکستان کے لیے فخر کا باعث ہے بلکہ یہ پاکستانی خواتین ایتھلیٹس کے لیے ایک روشن مثال ہے۔
انہوں نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کی بہتر سرپرستی اور تربیت کے لیے اقدامات کیے جائیں تاکہ پاکستان عالمی سطح پر مزید کامیابیاں حاصل کر سکے۔





