قائد اعظم ٹاؤن : فاسٹ بولر محمد عامر نے ایک ویڈیو بیان میں خبروں کو مسترد کیا کہ وہ ریٹائرمنٹ واپس لینے والے ہیں، اور کہا ہے کہ یہ وقت نوجوان کھلاڑیوں کو سپورٹ کرنے کا ہے۔
انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ اگر سرفراز احمد کو پاکستان کرکٹ بورڈ میں سلیکشن کمیٹی کی ذمہ داری دی گئی تو یہ ایک مناسب فیصلہ ہوگا۔
محمد عامر کا کہنا تھا کہ سرفراز نہ صرف ایک دیانتدار شخصیت ہیں بلکہ موجودہ کھلاڑیوں کی خوبیوں اور کمزوریوں سے بھی خوب واقف ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : صبح کا ناشتہ چھوڑنا ہڈیوں کے لیے خطرہ بن سکتا ہے
عامر نے مزید کہا کہ پاکستان ٹیم نے حال ہی میں ایشیا کپ کا فائنل کھیلا ہے، اور اگر کمیبی نیشن کو مزید نکھارا جائے تو ٹیم آئندہ آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کا فائنل کھیل کر چیمپئن بن سکتی ہے۔





