پشاور: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور پنجاب میں حالیہ سیلاب کی وجہ سے عوام کے کچن بجٹ پر شدید دباؤ بڑھ گیا ہے۔
بنیادی خوراک میں شامل چاول کی قیمت میں 15 روپے فی کلو تک اضافہ ہونے سے متوسط اور غریب طبقے کی پہنچ سے باہر ہوتا جا رہا ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق گزشتہ چند دنوں میں مختلف اقسام کے چاول کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
اب سپر کائنات چاول 415 روپے فی کلو، سپریم کوالٹی سپر کائنات چاول 440 روپے فی کلو، جبکہ سنگل سٹیم چاول 400 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔
یہ بھی پڑھیں : غزہ پر اسرائیلی حملوں کے دو سال مکمل، 67 ہزار سے زائد فلسطینی شہید
اسی طرح سپر کرنل چاول کی قیمت 380 سے بڑھ کر 385 روپے فی کلو ہو گئی ہے اور سیلا چاول اوپن مارکیٹ میں 390 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔ اس اضافے نے عوام کے لیے چاول کی خریداری کو مزید مشکل بنا دیا ہے۔





