امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کی طرف زبردست پیش رفت ہو رہی ہے اور امید ہے کہ معاہدہ جلد طے پا جائے گا۔
وائٹ ہاؤس میں ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ حماس نے ان اہداف سے اتفاق کرنا شروع کر دیا ہے جو جائز ہیں، اور عالمی برادری نے غزہ امن منصوبے کا خیر مقدم کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ انہوں نے ترک صدر اور اردن کے شاہ کے ساتھ بات چیت کی ہے، تاہم نیتن یاہو کو یہ نہیں کہا کہ وہ یرغمالی ڈیل پر منفی رویہ ترک کریں۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ انہوں نے تجارت اور ٹیرف کے معاملات میں سات جنگوں کو روکا، پاکستان اور بھارت کے مابین ممکنہ جنگ کو بھی ٹال دیا، اور دعویٰ کیا کہ جنگ کے دوران سات طیارے گِرے تھے۔
یہ بھی پڑھیں : سپر مون آج اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ آسمان پر جلوہ گر ہوگا
انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکی فوج کی تعیناتی کے بعد واشنگٹن ڈی سی ایک پرامن شہر بن گیا ہے۔اسی دن انہوں نے الاسکا کے امبر مائننگ ڈسٹرکٹ تک رسائی کے لیے سڑک تعمیر کرنے کے لیے ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کیے۔





