جنگیں حل کرنے کا ماہر ہوں، پاکستان اور افغانستان کا معاملہ دیکھوں گا، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری جنگ کے حوالے سے ایک اہم بیان دیا ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہیں پاکستان اور افغانستان جنگ کے بارے میں معلوم ہوا ہے اور وہ اس معاملے کو جلد دیکھیں گے۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ جلد اسرائیل کا دورہ کریں گے جہاں یرغمالیوں کی رہائی متوقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے واپس آ کر اسے دیکھنا ہوگا، میں پھر ایک اور کوشش کروں گا کیونکہ میں جنگیں حل کرنے میں ماہر ہوں۔

انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان جنگ ٹیرف کی وجہ سے روکی گئی تھی۔

صدر ٹرمپ نے مصر کے دورے کو بہت خاص قرار دیتے ہوئے کہا کہ غزہ کی صورتحال بہت جلد بہتر ہونے والی ہے اور یرغمالیوں کی رہائی توقع سے پہلے ہو سکتی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کو ایک تباہ شدہ علاقہ قرار دیا اور کہا کہ وہاں امن کونسل جلد قائم کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ میں جنگ بندی کے بعد امدادی سامان سے بھرے ٹرک داخل ہونا شروع

امریکی صدر نے مزید کہا کہ جنگ ختم ہو چکی ہے اور سیز فائر قائم رہے گا جس سے خطے میں امن کی بحالی کی امید پیدا ہوئی ہے۔

Scroll to Top