وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی امریکی اور ترک ہم منصب سے ملاقات، اہم امورپر گفتگو

پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور ترک وزیر خارجہ حکان فدان سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

ملاقاتوں میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال، خاص طور پر غزہ میں جنگ بندی، علاقائی امن اور انسانی امداد پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقاتوں میں اسحاق ڈار نے غزہ میں جاری انسانی بحران پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے امریکا اور ترکی کے سفارتی کردار کو سراہا۔

اسحاق ڈار نے کہا پاکستان فلسطین میں دیرپا امن اور استحکام کے لیے عالمی کوششوں کا حامی ہے اور فلسطینی کاز کے منصفانہ و پائیدار حل کے لیے پرعزم ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں عالمی برادری کی جانب سے غزہ کے عوام کے لیے مسلسل انسانی امداد فراہم کرنا ناگزیر ہے اور پاکستان اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔

اسحاق ڈارنے امریکا اور ترکی کی سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ عالمی رہنما مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے سنجیدہ اقدامات جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: امن کی کوششوں میں صدر ٹرمپ کا کردار ناقابلِ فراموش ہے، وزیراعظم شہباز شریف

ملاقات کے دوران فریقین نے باہمی تعلقات، علاقائی سلامتی، اور دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا۔

Scroll to Top