نسداد دہشتگردی کی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج کیس میں علیمہ خان سمیت 10 ملزمان پر فردِ جرم عائد کر دی ہے۔ یہ فردِ جرم تھانہ صادق آباد میں درج مقدمے میں عائد کی گئی۔
سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت (اے ٹی سی) کے جج امجد علی شاہ نے کی۔ عدالت نے آئندہ سماعت کے لیے استغاثہ کے 5 گواہان کو طلب کر لیا ہے، جن میں سب انسپکٹر ظہیر، سب انسپکٹر اقبال، اے ایس آئی کاظم رضا، طارق محمود اور کانسٹیبل بابر شامل ہیں۔ گواہان آئندہ سماعت پر عدالت میں شہادت ریکارڈ کرائیں گے۔
عدالت نے مقدمے کی مزید سماعت 17 اکتوبر تک ملتوی کر دی ہے۔
یاد رہے کہ یہ مقدمہ 26 نومبر کو ہونے والے احتجاج کے دوران مبینہ ہنگامہ آرائی، سڑکوں کی بندش اور عوامی املاک کو نقصان پہنچانے کے الزامات کے تحت درج کیا گیا تھا، جس میں تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والی علیمہ خان بھی نامزد ہیں۔





