سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے ملک بھر سے نتائج آنے کا سلسلہ شروع ہوگیا،جس کے مطابق وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور احسن بھون کی قیادت میں انڈیپنڈنٹ گروپ کے ہارون الرشید آگے ہیں جبکہ پروفیشنل حامد خان گروپ کے توفیق آصف پیچھے ہیں۔
لاہور نتائج
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں انڈیپنڈنٹ گروپ کے حمایت یافتہ صدارتی امیدوار ہارون الرشید کامیاب ہو گئے، ہارون الرشید نے 629 ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مدمقابل پروفیشنل گروپ کے صدارتی امیدوار توفیق آصف نے 431 ووٹ حاصل کئے ،صدارتی امیدواروں کے 6 ووٹ کینسل ہوئے،صدارتی امیدوار ہارون الرشید نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری سے198 ووٹوں کی برتری حاصل کی۔ انڈیپنڈنٹ گروپ نے سپریم کورٹ بار کی صدارت کی کامیابی کے تسلسل برقرار رکھا ،انڈیپنڈنٹ گروپ کی کامیابی پر وکلا کی وکیل رہنما احسن بھون کو مبارکبادیں ، نیک خواہشات کا اظہارکیا۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں 1066 ووٹ کاسٹ ہوئے ،لاہور سے 1460 وکلا ووٹ کاسٹ کرنے کے اہل قرار دئیے گئے تھے۔
کراچی نتائج
غیرحتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق انڈیپنڈنٹ گروپ کے ہارون الرشید 195 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر ہیں، ان کے مدمقابل پروفیشنل گروپ کے توفیق آصف 185 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
ملتان نتائج
ملتان میں 315 میں سے 256 ووٹ کاسٹ ہوئے ہیں،انڈیپنڈنٹ گروپ کے صدارتی امیدوار ہارون الرشید 135 ووٹ لیکر جیت گئے ،ان کے مدمقابل پروفیشنل حامد خان گروپ کے امیدوار توفیق آصف 115 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ،ملتان بار میں سپریم کورٹ انتخابات میں 6 ووٹ مسترد کر دئیے گئے۔
سکھر نتائج
سکھر میں کے صدارتی امیدوار ہارون الرشید نے54ووٹ لیکر کامیابی سمیٹی، ان کے مدمقابل پروفیشنل حامد خان گروپ کے صدارتی امیدواررفیق آصف 13کیساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
سوات نتائج
سوات میں انڈیپنڈنٹ گروپ کے ہارون الرشید 27ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ، ان کے مدمقابل حامد خان گروپ کے توفیق آصف نے23 ووٹ حاصل کئے۔
کوئٹہ نتائج
کوئٹہ میں انڈیپنڈنٹ گروپ کے ہارون الرشید 121کیساتھ فاتح قرار پائے ،حامد خان گروپ کے توفیق آصف 101ووٹ لے سکے۔
ڈی آئی خان نتائج
ڈیرہ اسماعیل خان میں انڈیپنڈنٹ گروپ کے ہارون الرشید 23کیساتھ آگے رہے، جبکہ حامد خان گروپ توفیق آصف 17ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
حیدر آباد نتائج
حیدر آباد میں صدارتی امیدوار ہارون الرشیدنے 64ووٹوں کیساتھ میدان مارلیا،ان کے مدمقابل توفیق آصف نے 33ووٹ حاصل کئے۔
بہاولپور نتائج
بہاولپور میں انڈیپنڈنٹ گروپ کے ہارون الرشید 89 ووٹ لیکر جیت گئے جبکہ ان کے مدمقابل پروفیشنل گروپ کے توفیق آصف نے 37 ووٹ حاصل کئے ۔
یہ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج ہیں ۔،اسلام آباد سمیت کچھ شہروں سے نتائج آنا ابھی باقی ہیں ۔





