چمن: افغان طالبان کی جانب سے سپن بولدک گیٹ کو تباہ کرنے سے متعلق سوشل میڈیا پر پھیلایا جانے والا پروپیگنڈا دم توڑ گیا۔
فرنٹیئر کور (شمالی بلوچستان) کے انسپکٹر جنرل نے خود سپن بولدک گیٹ کے پاکستانی جانب کھڑے ہو کر ایک تازہ تصویر جاری کر دی، جس میں گیٹ مکمل طور پر محفوظ اور سالم حالت میں نظر آرہاہے۔
گزشتہ روز افغان سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا گیا تھا کہ طالبان نے سپن بولدک گیٹ کو “اڑا دیا ہے” تاہم حقائق کے مطابق طالبان نے صرف گیٹ کے اُس حصے کو نشانہ بنایا جو افغان حدود میں واقع تھا جبکہ پاکستان کی جانب کا گیٹ محفوظ ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی گیٹ کو کوئی نقصان نہیں پہنچااور سرحدی سیکیورٹی پر تعینات فورسز مکمل چوکنا اور مستعد ہیں۔ آئی جی ایف سی کی جانب سے جاری کردہ تصویر نے طالبان کے جھوٹے دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے۔





