پشاور کی عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنما اعظم سواتی کو 13 مارچ تک حفاظتی ضمانت دے دی۔
عدالت نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کیے ہیں۔ وفاقی حکومت اور دیگر فریقین کو درخواست گزار کے خلاف درج مقدمات کی رپورٹ جمع کرانے کے احکامات دیے گئے ہیں۔
آئندہ سماعت تک اعظم سواتی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا گیا۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ ملک کی سب سے بڑی عدالت کو تباہ کیا جائے تو ملک نہیں چل سکتا۔
اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ 77 سال کی عمر میں مجھے اٹک جیل کے سامنے مارا گیا، میری تذلیل کی گئی اور 9 دن تک مجھے سی ٹی ڈی میں رکھا گیا، یہ انصاف کا تقاضا نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تم ہمارے بھائی اور بچے ہو یہ سوچیں کہ آپ ملک کو کہاں لے کر جارہے ہو، ملک کے سب سے بڑی عدالت کو تباہ کیا جائے تو پھر ملک نہیں چل سکتا۔