ضلع کرم میں دونوں فریقین کے بنکرز کی مسماری کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ اس کے علاوہ بگن بازار کی تزئین و آرائش بھی جاری ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق کرم میں اب تک 124 بنکرز کو مسمار کیا جا چکا ہے ،اب تک سامان رسد کی 853 گاڑیاں کرم بھجوائی جا چکی ہیں ۔
سرکاری ذرائع کے مطابق بگن بازار کی تزئین و آرائش کا کام بھی تیزی سے جاری ہے ، کرم متاثرین کو امدادی رقوم دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔