Chief Secretary KP

چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا تبدیل، شہاب علی شاہ نئے چیف سیکرٹری تعینات

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا کے چیف سیکرٹری کو تبدیل کرتے ہوئے شہاب علی شاہ کو صوبے کا نیا چیف سیکرٹری تعینات کر دیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے نئے چیف سیکرٹری کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، بلوچستان میں خدمات انجام دینے والے گریڈ 21 کے افسر شہاب علی شاہ کو خیبر پختونخوا کا نیا چیف سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔ شہاب علی شاہ کا تعلق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز گروپ سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت کا اراکین اسمبلی کے لیے ترقیاتی فنڈز کا اجرا

 

شہاب علی شاہ نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کے دوران خیبرپختونخوا میں مختلف اہم عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ خیبر پختونخوا کے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری کے طور پر کام کر چکے ہیں۔ علاوہ ازیں، شہاب علی شاہ نے خیبر پختونخوا میں کمشنر پشاور ڈویژن اور سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے طور پر بھی اپنے فرائض ادا کیے ہیں۔

Scroll to Top