ڈونلڈ ٹرمپ اور ولادیمیر پیوٹن کی سعودی عرب میں ملاقات متوقع

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ عہدہ سنھبالنے کے بعد پہلی بار روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن سے سعودی عرب میں ملاقات کریں گے،

رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے یہ اعلان روسی رہنما کے ساتھ تقریباً 90 منٹ کی ٹیلی فونک گفتگو کے بعد کیا امریکی صدر نے کہا کہ ملاقات کی تاریخ طے نہیں کی گئی ، لیکن یہ عنقریب ہوگی،

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی کینیڈا کو امریکہ میں ضم کرنے کی تجویز، جسٹن ٹروڈو کا سخت ردعمل

امریکی صدر نے کہا کہ وہ (روسی صدر) سعودی عرب آئیں گے اور میں بھی وہاں جاؤں گا، اور ہم شاید پہلی بار سعودی عرب میں ہی ملیں گے، ہم دیکھیں گے کہ کیا ہم کچھ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے تجویز دی کہ اس ملاقات میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان شریک ہوں گے۔

اس سے قبل کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے اعلان کیا تھا کہ پیوٹن نے ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کے عہدیداروں کو یوکرین پر بات چیت کے لیے ماسکو آنے کی دعوت دی ہے۔ پیسکوف نے کہا تھا کہ روسی صدر نے امریکی صدر کو ماسکو کے دورے کی دعوت دی، اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں روس میں امریکی حکام کا استقبال کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا۔ یہ دعوت نامہ بدھ کے روز ٹرمپ کے اس اعلان کے بعد دیا گیا تھا کہ امن مذاکرات فوری طور پر شروع کرنا ہوں گے، اور یہ کہ یوکرین کو شاید اپنی زمین واپس نہیں ملے گی، جس سے بحر اوقیانوس کے دونوں اطراف ہنگامہ برپا ہو گیا تھا۔

Scroll to Top