پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ،فائنل میچ کے ٹکٹوں کی مانگ بڑھ گئی

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے  تین ملکی سیریز کے فائنل میں پہنچنے کے بعد ٹکٹوں کی مانگ بڑھ گئی۔ شائقین آن لائن کے ساتھ ساتھ نجی کوریئر کمپنی کے برانچ جاکر ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف تاریخی کامیابی کے بعد تین ملکی سیریز کے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تو فائنل کے ٹکٹس کی مانگ میں بھی اضافہ ہوگیا۔ کوریئر کمپنی کے باہر شائقین کی قطاریں لگ گئیں جو ٹکٹس خریدنے میں مصروف نظر آئے۔

یہ بھی پڑھیں آئی سی سی نے قومی کرکٹ ٹیم کے تین کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد کردیا

دوسری طرف پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیوی کپتان مچل سینٹنرکا کہنا ہے کہ کراچی کی وکٹ بہت فلیٹ ہے،جنوبی افریقا کیخلاف پاکستان نے ہدف کے تعاقب میں اچھی بیٹنگ کی،فائنل ایک اور ہائی اسکورنگ گیم ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے آخری میچ میں شاندار کھیلا،فائنل میں بھی ایک زبردست میچ کی امید ہے ،ہم نے ابھی پلیئنگ الیون فائنل نہیں کی ،فائنل سے پہلے ہمیں تیاری کا اچھا وقت مل گیا۔

پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کو کافی انجوائے کرتے ہیں ،کراچی اور لاہور کے تماشائی بہت اچھے ہیں،لگتا ہے فائنل میں بھی 99 فیصدتماشائی ہمارے خلاف ہی ہونگے۔

ہم نے 3 دن میں 2میچ کھیلے تو تھوڑی تھکن ضرور تھی،کراچی میں اچھا آرام مل گیا،راچن رویندرا اب بہتر محسوس کررہے ہیں،ہم جلد بازی میں کوئی رسک نہیں لینا چاہتے،انکی کنڈیشن کو مسلسل مانیٹر کررہے ہیں۔

Scroll to Top